نامه رهبر انقلاب اسلامی به عموم جوانان در کشورهای غربی به زبان های زنده دنیا صفحه 7

صفحه 7

رد عمل ہے جو موجودہ فاصلوں کو اور بڑھاتا ہے۔ ہیجان اور جلدبازی میں کیا جانے والا ہر اقدام جو یورپ اور امریکا میں سکونت پذیر مسلم برادری کو جس میں دسیوں لاکھ فعال اور ذمہ دار انسان شامل ہیں، الگ تھلگ، ہراساں اور مضطرب کرے، ماضی سے بھی زیادہ انھیں ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرے اور سماج کے اصلی دھارے سے دور کر دے، وہ نہ صرف یہ کہ مشکل کا حل نہیں ہے بلکہ فاصلوں میں مزید گہرائی اور کدورتوں میں مزید اضافے کا باعث بنے گا۔ سطحی اور انتقامی تدابیر، بالخصوص اگر اسے قانونی جواز بھی دے دیا جائے، کا نتیجہ موجودہ پولرائیزیشن میں مزید اضافے اور مستقبل کے بحرانوں کا راستہ ہموار ہونے کے علاوہ کچھ نہیں نکلے گا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بعض یورپی ممالک میں ایسے قانون وضع کئے گئے ہیں کہ جو شہرویوں کو مسلمانوں کی جاسوسی کی ترغیب دلاتے ہیں۔ یہ برتاؤ ظالمانہ ہے اور ہم سب جانتے ہیں کہ ظلم لا محالہ (خود ظالم کی طرف) پلٹ کر آنے کی خاصیت رکھتا ہے۔ دوسرے یہ کہ مسلمان اس ناقدری کے مستحق نہیں ہیں۔ مغربی دنیا صدیوں سے مسلمانوں کو بخوبی پہچانتی ہے۔ اس دور میں بھی جب اہل مغرب اسلامی سرزمین میں مہمان بن کر آئے اور صاحب خانہ کی دولت پر ان کی نگاہیں گڑ گئیں اور اس دور میں بھی جب وہ میزبان تھے اور انھوں نے مسلمانوں کی فکر و عمل سے استفادہ کیا، اکثر انھوں نے مہربانی اور رواداری کے علاوہ کچھ نہیں دیکھا ہے۔ بنابریں میں آپ نوجوانوں سے

گزارش کرتا ہوں کہ ایک صحیح شناخت اور گہرے ادراک کی بنیاد پر اور ناگوار تجربات سے سبق لیتے ہوئے عالم اسلام کے ساتھ صحیح اور باعزت رشتے کی داغ بیل رکھئے۔ ایسا ہوا تو وہ دن دور نہیں جب آپ دیکھیں گے کہ اس نتیجے کی بنیاد پر تعمیر کی گئی عمارت اپنے معماروں کے سروں پر اعتماد و اطمینان کا سایہ کئے ہوئے ہے، انھیں تحفظ اور آسودگی کی حرارت عطا کر رہی ہے اور روئے زمین پر تابناک مستقبل کی امیدوں کی روشنی بکھیر رہی ہے۔

سید علی خامنه ای

8 آذر 1394 (ہجری شمسی مطابق 29 نومبر 2015)

English

Today terrorism is our common worry

The bitter events brought about by blind terrorism in France have once again, moved me to speak to you young people.

In the Name of God, the Beneficent, the Merciful

To the Youth in Western Countries,

The bitter events brought about by blind terrorism in France have once again, moved me to speak to you young people. For me, it is unfortunate that such incidents would have to create the framework for a conversation, however the truth is that if painful matters do not create the grounds for finding solutions and mutual consultation, then the damage caused will be multiplied.

کتابخانه بالقرآن کتابخانه بالقرآن
نرم افزار موبایل کتابخانه

دسترسی آسان به کلیه کتاب ها با قابلیت هایی نظیر کتابخانه شخصی و برنامه ریزی مطالعه کتاب

دانلود نرم افزار کتابخانه