منتخب مفاتیح الجنان (به چهار زبان عربی، فارسی، اردو، انگلیسی) صفحه 5

صفحه 5

مقدمہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

لغت میں دعاکےمعنی پکارنا، آواز دینا اور مدد چاہنا ہے اوراصطلاح میں خداوند متعال کےنزدیک ہونے، فضائل و مقامات کسب کرنے، اجر لینے کی خاطر معبود کے ساتھ راز و نیاز کرنے، گفتگو کرنے،مناجات کرنے اوردرد دل بیان کرنے کوکہتے ہیں۔

خداوند متعال قرآن کریم میں دعا کی اہمیت اس طرح بیان فرماتا ہے۔ وَ قالَ: {رَبُّکُمُ ادْعُونی أستَجِبْ لَکُمْ إِنَّ الَّذینَ یَسْتَکْبِرُونَ عَنْ عِبادَتی سَیَدْخُلُونَ جَهَنَّمَ داخِرینَ}.(1)

اورتمہارے پروردگار کا ارشاد ہے کہ مجھ سے دعا کرو میں قبول کروں گا اوریقینا ً جو لوگ میری عبادت سے اکڑ کرتے ہیں وہ عنقریب ذلت کے ساتھ جہنم میں داخل ہوں گے ۔

پیغمبر اسلام اور ان کے اہل بیت علیہم السلام کی طرف سے بہت ساری حدیثیں اورروایتیں دعاکی عظمت کے بارے میں وارد ہوئی ہیں۔ احادیث و روایات کی روشنی میں جن اماکن و مشاہد مشرفہ میں دعائیں قبول ہوتی ہیں وہ حسب ذیل ہیں۔ حضرت سید الشہداء کے گنبد کے نیچے،کعبہ میں مقام ابراہیم کے د رمیان اورخدا کے گھر میں کہ جس کا نام حطیم ہے،میزاب رحمت کے نیچے،حجر الاسود کے پاس، مقام ابراہیم ؑ کے پاس، خانہ کعبہ کے اندر،زمزم نامی کنویں کے پاس، کوہ صفا کے اوپر، کوہ مروہ کے اوپر، مشعر الحرام میں،جنت البقیع میں، شہداء کی شہادت کے مقامات اور زمین کے اس حصہ میں جہاں کسی شہید کا خون بہا ہو وغیرہ۔

اسی طرح بعض وہ بعض مخصوص اوقات جن میں دعائیں قبول ہوتی ہیں جیسے جمعہ کے دن، عید فطر کے دن، عید قربان کے دن اور عید غدیر کے دن کہ ان مواقع پر خدا کی رحمت کا دروازہ کھلا ہوتا ہے، اس وقت جب کسی مومن شہید کا خون زمین پر گرتاہے ۔ اس وقت جب

امام جمعہ خطبہ جمعہ کو ختم کرےیہاں تک کہ نماز جماعت کی صفیں مرتب ہو جائیں،سحر سے لے کر طلوع

آفتاب تک، کہ رزق ور وزی ان اوقات میں تقسیم ہوتی ہے،سرخ آندھی چلنے کے وقت، سورج گرہن کے وقت، چاند گرہن کے وقت، باران رحمت کے وقت، قرآن مجید کی تلاوت کے وقت، صبح صادق کے طلوع ہونے کے وقت، رویت ہلال کے وقت، نماز کے وقت، خانہ کعبہ کے دیکھنے کے وقت، اذان اور اقامت کے درمیان، نماز شب اورنمازوتر کے بعد اور صدقہ دیتے وقت، کہ وہ (صدقہ) خود دعا اوراس کے قبول ہونے کے لئے دو پروں کی حیثیت رکھتا ہے ۔

دعا بعض دوسرے حالات میں بھی قبول ہوتی ہے، منجملہ مظلوم کی دعا، دینی بھائی کے لئے دل و جان کی گہرائیوں سے نکلی ہوئی دعا، بیٹے کےحق میں والدین کی دعا، صلحا اور اولیاء کی مجالس میں کی جانے والی دعا، دنیوی تعلقات سے رشتہ توڑنے کے

کتابخانه بالقرآن کتابخانه بالقرآن
نرم افزار موبایل کتابخانه

دسترسی آسان به کلیه کتاب ها با قابلیت هایی نظیر کتابخانه شخصی و برنامه ریزی مطالعه کتاب

دانلود نرم افزار کتابخانه